ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مراد علی شاہ کی ممکنہ گرفتاری کے بعد بطور وزیراعلیٰ سندھ کون کام کرے گا ؟ پیپلز پارٹی نےاپنااہم فیصلہ سنا دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نیب کے ہاتھوں ممکنہ گرفتاری، پیپلزپارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی اورنیاوزیراعلی سندھ لانے کا فیصلہ تبدیل کردیا،نئی حکمت عملی کے تحت وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نیب حراست میں رہتے ہوئے وزیراعلی سندھ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے ،آئینی ماہرین کی جانب سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پرجرم ثابت ہونے تک

بطوروزیراعلی کام کرنے کاقانونی راستہ بتائے جانے کے بعدپیپلزپارٹی کی قیادت نے مراد علی شاہ کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔قومی موقر نامے 92کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اورسندھ حکومت کے تعلقات ایک بارپھرکشیدہ ہونے اوربعض وفاقی وزراکی سندھ کے حکومتی امورمیں بڑھتی ہوئی مداخلت اورنیب ریفرنس کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نیب کے ہاتھوں ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات نے سندھ میں کھلبلی مچادی ہے تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا ٹاسک دیے جانے کی اطلاعات کے بعداپنی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے معمتد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے حالیہ دورہ سندھ اوراہم حلقوں سے ان کی ملاقاتوں کوپیپلزپارٹی کی جانب سے انتہائی باریک بینی سے مانیٹرکیا گیا ہے جس میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے تحفظات لاحق ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ گرفتاری پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مراد علی شاہ نیب کی تحویل میں جیل سے بھی وزارت اعلی کے امورنمٹائیں گے اوران کی جگہ سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…