اس ملک میں سب سے زیادہ ”این آر او“ عمران خان کو ملے ہیں، سلیم صافی نے وزیراعظم کو ملنے والے این آر اوز کی لسٹ گنوا دی

24  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس ملک میں سب سے زیادہ این آر او عمران خان کو ملے ہیں، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، معروف صحافی سے نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے سوال کیا کہ فارن فنڈنگ کا کیس ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو کھاتوں سمیت بلا لیا گیا ہے، 2014 سے

اب تک یہ معاملہ حل نہ ہو سکا کیا یہ اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھے گا یا یہ بھی کوئی براڈ شیٹ کا کوئی نتیجہ دکھائے گا، جس کے جواب میں معروف صحافی نے کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ کسی بندے کو این آر اوز ملے ہوئے ہیں تو وہ عمران خان ہیں، آپ دیکھیں ان کے گھر کے معاملے پر ان کو این آر او ملا، ان کے اہل خانہ کے معاملے پر انہیں این آر او ملا، اسی کیس کو جب سپریم کورٹ میں لے جایا گیا تو وہ جو بابا رحمتے ہیں جوہمارے لئے ڈیم بنا رہے تھے اپنے کام چھوڑ کر تو انہوں نے ان کو این آر او دیا نہ صرف این آر او دیا بلکہ اس کیس کو ادھر لے جانے پر حنیف عباسی کو بدترین سزا دے دی گئی اور الیکشن سے چند دن پہلے لیٹ نائٹ تک عدالت لگا کر انہیں اندر کیا گیا اور مختلف جیلوں میں پھرایا گیا تو ان کو تو سزا دے دی گئی، اب اس کیس کو چھ سال ہو گئے ہیں، سلیم صافی نے کہا کہ یہ بندہ سادہ تابعدار نہیں ہے یہ بڑا ہوشیار ہے، دوسری پارٹیوں کو اس کے ساتھ کلپ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ یہاں پھر میں مثال دوں گا کہ جب پانامہ کا کیس آیا تو لوگ کہتے تھے کہ سب کو کر لیں لیکن اس وقت عمران خان نے تجویز دی کہ کیونکہ نواز شریف وزیراعظم ہے تو سب سے پہلے ان کا معاملہ دیکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…