پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیش نے سب سے بڑی غلطی کونسی کردی سینئر صحافی کے حیران کن انکشافات

datetime 24  جنوری‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی ایکٹویٹی دکھانی ہوتی ہے اور اس کے کئی مقاصد ہوتے ہیں ۔اپوزیشن سے سب سے بڑی غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے ایک ون پوائنٹ ایجنڈا دیا۔پاکستان میں ون پوائنٹ ایجنڈا ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوا۔یہ اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب اسٹیبلشمنٹ آپ کی پشت پر

کھڑی ہو۔عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ کیا تضاد ہے کہ آپ ایک طرف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ یا فوج یا آئی ایس آئی کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے اور دوسری طرف آپ ان سے کردار طلب کررہے ہیں۔سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے کا موقع دینا چاہئے ،اپوزیشن کو حکومتی پالیسیوں پر مثبت طریقے سے تنقید کرنی چاہئے ۔کوئی لانگ مارچ کامیاب نہیں ہوگا۔براڈ شیٹ کا معاملہ عظمت سعید کے دور میں شروع ہوا۔ سینئر تجزیہ کار نذیر لغاری نے کہا ہے کہ کسی بھی منتخب حکومت کو غیر آئینی طریقے سے نہیں ہٹانا چاہئے ۔آئین میں وزیر اعظم کوہٹانے کیلئے چار طریقے ہیں،دوطریقے یہ ہیں کہ یا تو اتنا پریشر بنایا جائے اور وزیر اعظم کی ناکامی کو سامنے لایا جائے کہ وزیر اعظم خود ہی سمجھے کہ میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرسکا تو وہ خود ہی استعفیٰ دے ، دوسرا یہ کہ دوسری پارٹیوں کو ساتھ لے کر ان ہائوس تبدیلی کیلئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…