منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بچے تین دن سے بھوکے ہیں،میرے پاس کچھ نہیں، انہیں کھانا کھلانے کیلئے بھیک مانگوں یا اپنی عزت بیچوں ، ایک ماں اپنی حالت بیان کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ، حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابوپانےکے اعلانات تو کیے جارہے ہیں مگر ملک بھر میں مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں۔ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایسے میں ایک ماں کی رولا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے

جس میں انہوں نے اپنی غریبی اور بے بسی کا پس منظر سسکیوں اور ہچکیاں لے کر بیان کیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹر سے خاتون کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے تین بچے ہیں اور پچھلے دن دن سے بھوکے ہیں ۔مجھ سے ان کی بھوک برداشت نہیں ہوتی ، میں خود اور ان انہیں ختم کرنا چاہتی ہوں ، میں نے گزشتہ روز یہ کرنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن میری ہمت جواب دے کہ میرا میاں نہیں تو میرے بچوں کو کون دیکھے گا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر کاتیرہ ہزار روپے کا بل ہے جس کی قسطیں کرانے کیلئے پچھلے کئی گھنٹوں سے در بدر پھر رہی ہوں ، کوشش کر رہی ہوں کسی کے آگے میرا ہاتھ پھیلانے کا ضمیر گوارہ نہیں کر رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے ہمیں اتنا بردباد کر دیا کہ دل کر تا ہے کہ اپنے بچوں اور خود کو ختم کر دوں ، آپ بتائیں کہ کیا کریں ، بھیک مانگوں یا پھر اپنی عزت بیچوں ، حکومت نے ہمیں برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ،مجھے وزیراعظم بتادیں کہ ہم کیا کریں کدھر جائیں ، میرے تین بچے ہیں اور یہ میرا بچہ بھوکا ہے ، میرا میاں نہیں اور میں کرائے کے گھر میں رہتی ہوں ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس حکومت سے بہت آس امیدیں تھیں لیکن یہ کیا حال ہو گیا ۔ رپورٹر سے خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں آپ چاہیں تو میرا پرس چیک کر سکتے ہیں ، اگر عمران خان کی کوئی بیٹی نہیں ہے نہ اگر ان کی اپنی بیٹی ہوتی تو میںدیکھتی کہ ہم کیسے در بدر ہوتے ۔ میں نے کچھ بھی کیا تو اپنے بچوں کیساتھ کروں اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی ۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…