بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’’شيخ رشيد بکواس کرتے ہيں اور ان کی بکواس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہيں‘‘عبد الغفور حیدری نےبڑا الزام عائد کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )جے یو آئی (ف)کے سینئر رہنما عبد الغفور حیدر نے حکومت پر تمام راستے بند کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما عبد الغفور حیدری نے شیخ رشید کے مدرسے کے بچوں کو روکنے کے بیان پر کہا ہے کہ ’’ شیخ رشید احمد بکواس کرتے ہین اور ان کی بکواس کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ‘‘۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان کو روکنے کیلئے حکومت رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ملک میں جہاں جہاں سے ہمارے قافلے نکلے وہاں انہیں روکنے کی کوشش کی گئی ہے وہاں ہمیں مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے ،راولپنڈی ،اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے ،کسی کو ڈرا نہیں رہا،اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا،احتجاج میں انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا،مولانا فضل الرحمان خود پھنستے جارہے ہیں، انہیں سے کچھ نہیں ملنا،پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں،صحافیوں کیخلاف تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی کو پہلی دفعہ ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد 15 دسمبر سے ہائی الرٹ ہے تاہم ہائی الرٹ کا بتا کر کسی کو ڈرا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے حفاظتی انتظامات ضرور کرے گی اور شیخ رشید ہی آپ کو حلوہ کھلائے گا، پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے کوئی رکاوٹ اورکنٹینر نظر نہیں آئیں گے تاہم اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اس کو ہاتھ میں لے گا، وفا کروگے وفا کریں گے جفا کروگے جفا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 561 مدارس ہیں ان کے بچوں کو نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں انصارالاسلام کے طلبہ اور مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود پھنستے جارہے ہیں، فضل الرحمن کواس سیاست سے کچھ نہیں ملناجبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے بھی پیچھے ہٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ اور براڈ شیٹ میں سب بے نقاب ہوچکے ہیں، براڈ شیٹ پانامہ کا پارٹ ٹو ہے ۔عمران خان نے 40 ہزار فنڈ کرنے والوں کا ڈیٹا دے دیا لیکن (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی 4 ہزار افراد کا ڈیٹا بھی نہیں دے سکتیں ، یہ ذہن نشین کرلیں یہاں سپریم کورٹ اور ایف بی آر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے اور یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے تاہم جس اسمبلی پر انہوں نے لعنت بھیجی اس کا ضمنی الیکشن فضل الرحمن کا امیدوار لڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کیخلاف تشدد کی مذمت کرتا ہوں،شناختی کارڈ کا جائز مسئلہ ایک دن میں حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کیلئے میں نے آواز اٹھائی ،اسرائیل کیلئے ریلیاں نکالی جائیں تو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…