منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی افسران ہی نظرانداز کرنے لگے  بیوروکریسی کے دفاتر کی شاہانہ تزئین و آرائش ‘لاکھوں روپے خرچ

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

مکوآنہ/ جڑانوالہ  (این این آئی )حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی افسران ہی نظرانداز کرنے لگے، بیوروکریسی کے دفاتر کی شاہانہ تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے بیوروکریسی اپنے دفاتر کی تزئین و آرائش پر لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے جس سے حکومت کی کفایت شعاری ک

ی پالیسی نظرانداز ہو رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا کے دفتر کی چھت تبدیل کر دی گئی۔ مومن آغا کے دفتر کی چھت اور متعلقہ کام پر آٹھ لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ذرائع کے مطابق مومن آغا کے دفتر کا کام ایک سال میں دوسری بار کیا گیا ہے۔ ایس ڈی او بلڈنگ کا کہنا ہے کہ محکمہ بلڈنگ کی رپورٹ کی روشنی میں دفتر کی چھت تبدیل کی گئی ہے۔ مومن آغا نے تزئین و آرائش اور چھت کی تبدیلی کے بعد دفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے پنجاب حکومت کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال کرنے کا خواب چکنا چْور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی تک کسی بھی سرکاری محکمے نے اپنا ریکارڈ جنوبی پنجاب منتقل نہیں کیا۔ ریکارڈ منتقل نہ ہونے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام ٹھپ ہے، جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ٹرانسفر ہونیوالے ملازمین بھی تاحال غیر فعال ہیں۔ سرکاری ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے ڈاکٹرز اور ٹیچرز اب بھی اپنی چھٹیوں کی منظوری کیلئے لاہور آتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال نہ ہونے سے عوام بھی پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…