بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے شہید لانس نائیک کا بیٹا قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بن گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاک فوج کے شہید لانس نائیک کا بیٹا قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگیا ۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ آف سپنر ساجد خان جو قائد اعظم ٹرافی کے 11 میچز میں 67 آٹ کرکے 20 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں آئے ، پاکستان آرمی کے

شہید لانس نائیک غلام نبی کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2003 میں شہادت پائی تھی ۔ساجد خان بڑی مونچھیں والد کی یاد میں رکھے ہوئے ہیں اور لیجنڈری آف سپنر ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ ان کے آئیڈیل ہیں۔ ایک انٹرویو میں ساجد خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کی ٹاپ پرفارمنس پر ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوا ہوں، نئے ڈومیسٹک سٹرکچر سے کافی مدد ملی، پاکستان ٹیم کو جوائن کروں گا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا، سرکاری سکول میں 7ویں جماعت میں کرکٹ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ جونیئر لیول سے یہی سوچ تھی کہ آف سپن میں نام بناں، ورائٹی کے بغیر بھی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، بہت سے انٹرنیشنل سپنرز آف سپن پر کام کررہے ہیں۔ ساجد خان نے کہا کہ ان کے رول ماڈلز میں محمد حفیظ سب سے پہلے ہیں ، ثقلین مشتاق کی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں ، میدان میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی کمزوری پکڑوں گا، میں نے اپنے والد کو دیکھ کر مونچھیں رکھی ہیں ، 20 کھلاڑیوں میں شامل ہونا بڑا اعزاز ہے، پوری کوشش کرکے اچھا پرفارم کروں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں چاہے مستقبل میں نہ بھی کھیلوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…