راولپنڈی( آن لائن ) تھانہ سٹی کے علاقے میں تاجر کو افغانستان سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے موبائل فونز کے ذریعے بھتے کی ادائیگی کی دھمکی آمیز فون کالز موصو ل ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ، تاجر نے تھانہ سٹی میں
مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجر کو دھمکیاں ملنے پر ٹیلی گراف ایکٹ اور دھمکیاں دیئے جانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سٹی راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں تاجر نے بیان دیا ہے کہ نامعلوم ملزمان فون پر پہلے ایک کروڑ بھتہ مانگ رہے تھے اور 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔