اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اڑھائی سالوں میں 13ارب ڈالر کا نیا قرضہ،نئے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگی

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے اڑھائی سالوں میں 13ارب ڈالر کے قرضے لیے،نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگی،عمران خان کی حکومت مافیا کی جائے پناہ بن چکی ہے۔غریب آدمی روٹی کو ترس رہا ہے حکمران بلٹ پروف گاڑیاں خرید رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن)پنجاب کی

ترجمان عظمی بخاری کا معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں کہاپی ڈی ایم بمقابلہ بنی گالہ مافیا ازم ہے۔69سالوں میں پہلی مرتبہ شرح ترقی منفی ہوئی۔اڑھائی سالوں میں 13ارب ڈالر کے قرضے نئے پاکستان کی ایک اینٹ نہیں لگی۔کشمیر کے سفیر نے کشمیر مودی کو تحفے میں دے دیا۔اڑھائی سالوں میں انتقامی کاروائیوں پر اربوں روپے خرچ ریکوری صفر۔یہ سمندر برد ہوتی تبدیلی یہ منگترل خان کی 22سالہ ناکام سازشیں۔منگترل خان کا منشور مافیا کو پناہ دو دوستوں اور رشتے داروں کو این آر او دو۔کپتان کا پاکستان برازیل کے بعد کرپشن کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا۔کپتان کے منشیوں،خان ساموں اور خادماؤں کا مشن کرپشن کرپشن کا واویلہ کرنا ہے اور کپتان کی اے ٹی ایم کا دفاع کرنا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،عوام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،حکومت نے عوام کے خون کا قطرہ قطرہ نچوڑ کر زندہ لاش بنا دیا ہے،سلیکٹڈ عمران نیازی نے پونے تین سال میں ثابت کر دیا کہ اس میں حکومت کرنے کی اہلیت نہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ ایک مہینے میں دو مرتبہ

پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بد ترین کارکردگی اور عوام پر بم گرانے کے مترادف ہے،اس مہنگائی کے دور میں عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے،حکمران عوام کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنے پرمجبور کر کے ملک میں انتشار پھیلانے اور عوام کو تقسیم کر کے انارکی پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیاد ت اپنی منز ل کے قر یب پہنچ چکی ہے انشا ء اللہ 2021نئے انتخابا ت اور جعلی حکومت کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…