10بڑی فوجی قوتوں میں شامل ہونا اعزاز،پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

17  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ میں پاک فوج کی ترقی انتہائی خوش آئند امر ہے جس پر ساری قوم بلا شبہ مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے بہترین کارکردگی میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وطن عزیز کا دنیا بھر کی 10بڑی فوجی قوتوں

میں شامل ہونا قابل فخر اعزاز کی بات ہے۔اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021نے پاک فوج کی 5درجے ترقی تسلیم کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ عسکری قیادت کسی بھی چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری فوج پیشہ وارانہ مہارت سے لیس اورکسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاک فوج کے دستے امن کے قیام کے لئے مختلف ممالک میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور ان فوجی جوانوں نے خانہ جنگی والے ممالک میں امن قائم کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا ہر جوان ہمارا فخر ہے جو وطن عزیز پر کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گا۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں پاک فوج کی اس کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور تمام اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور افواج پاکستان کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا ہے، ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021 کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ

درجے بہتری ہوئی ہے اور یہ 15 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سال 2021 میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق،

شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے بعد درجہ بندی بہتر کرنے والا پہلا ملک سپین ہے جو اب 18 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا، تائیوان، یوکرائن، الجیریا، یونان، نائجیریا، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، بیلا روس، پرتگال، موروکو، فن لینڈ، آسٹریا، سربیا

کی درجہ بندی بھی بہتر ہوئی ہے۔گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی میں امریکہ دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ سابقہ عالمی پاور روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔اس فہرست میں جاپان پانچواں، جنوبی کوریا

چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کو دنیا کا نواں طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس فہرست کی تیاری جوہری ہتھیاروں کو دیکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ فوج کے پاس موجود غیر جوہری ہتھیاروں کی بنا پر کی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بعض ایسے ممالک (جاپان، جنوبی کوریا، برازیل)بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں جو ایٹمی قوت نہیں ہیں اور اسرائیل جیسی ایٹمی قوت فہرست میں 20 ویں اور شمالی کوریا 28 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…