نواز شریف سعودی عرب کب جا رہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

16  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ + این این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں کئی روز سے خبریں چل رہی ہیں کہ وہ سعودی عرب جا رہے ہیں، اس حوالے سے موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف گزشتہ ایک سال سے لندن میں قیام پذیر ہیں مگر کچھ روز بعدوہ چند دن کے لئے سعودی عرب کے دورے

پر جارہے ہیں۔نواز شریف کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ وہ سعودی عرب میں دو سے تین ہفتے تک قیام کر سکتے ہیں اورسعودی عرب سے پھر وہ لندن واپس جائیں گے، سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ عمرہ بھی کریں گے، اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا اس دورے کے دوران طاقتور شخصیات سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کیس حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، حکمرانوں نے قومی خزانہ برباد کردیا لیکن کچھ نہیں نکلا، نااہل،کرپٹ اورچوروں نے براڈ شیٹ سے بھی کمیشن مانگا،نواز شریف سر خرو ہوئے ہیں،19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کیاجائیگا، حکمرانوں کے بیانات صرف خودکو طفل تسلیاں دینے کیلئے ہیں حقیقت میں ان کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت جتنا جھوٹ بولتی ہے اتنی ہی بے نقاب ہوتی ہے، عوام اب عمران خان سے تنگ آ چکے ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک مشیر کا استعفیٰ آیا ہے بہت سے استعفے آنا باقی ہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور

وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پوراحتجاج کرے گی،انشااللہ ضمنی انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہوگی۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں عوام شامل ہیں، ہم وہ کرنے جائیں گے جس سے یہ حکومت ٹھہر نہیں سکے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…