جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور میں کچرے کے ڈھیر ہی ڈھیر شہریوں کا ڈھول بجا کر انوکھا احتجاج

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور شہر کی صفائی کے حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہریوں نے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ڈھول بجا کر انوکھا احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں صفائی کمپنی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن گزر گئی۔

اب بھی شہر میں جا بجا گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ نظر آ رہا ہے، جوہر ٹائون، شادمان، اقبال ٹائون، گلبرگ سمیت کئی علاقوں میں اب بھی کوڑے کے کنٹینرز بھرے پڑے ہیں اور شہری کوڑا کرکٹ سے اٹھتے تعفن کے باعث سخت مشکل سے دوچار ہیں۔لاہور زیرو ویسٹ کرنے کا آخری روز بھی صفائی مشینری متحرک رہی مگر اس کے باوجود بیشتر علاقوں میں تاحال کوڑا موجود رہا، شہر کے کئی علاقے جن میں سوامی نگر شامل ہے سے 10 روز سے کوئی کوڑا اٹھانے نہیں آیا، گھوڑے شاہ قبرستان سے ملحقہ سڑکوں پر بھی گندگی کی بھرمار ہے۔دوسری جانب شہریوں نے کچرا صاف نہ کرنے پر شہریوں کا ڈھول بجا کر انوکھا احتجاج کیا اور صوبائی حکومت صفائی سے شہر میں مکمل طور پر صفائی کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران ایک شہری کچرے میں جا کھڑا ہوا اور کچرے میں کھڑا ہوکر ڈانس بھی کیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشن کلین لاہور کے سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا، ملازمین کو چھٹی کے متبادل میں رولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اتوار والے دن بھی

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ملازمین ڈیوٹی پر ہوں گے، لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، زیرو ویسٹ کا ہدف حاصل کرنے کے بعد بھی صفائی کے حوالے سے اہم اقدامات جاری رہیں گے، لاہور کی شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی ترقیاتی محکموں کو اہداف دے دیئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…