منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی کی طرح وزیر اعظم کا بھی بریک ڈائون ہونیوالا ہے،ناکام خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جس طرح بجلی کا بریک ڈائون ہوا ہے اب ویسے ہی وزیر اعظم عمران خان کا ہونے والا ہے جبکہ ناکام خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی سالمیت کو داؤ پر

لگانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ہے اور ملک معاشی طور پر روز کمزور در کمزور ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ساجد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018 ء کے انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہ کیا اور عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کے تحفوں کے علاؤہ کچھ بھی نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی لعنت سے پاک کرنے کی بجائے مزید قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیاہے اور عوام پر آ ئے روز نت نئے ٹیکس لگا کر عوام کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ سے عوام سفر کرنے سے گریزاں ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اس کی ٹیم جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے کے بے تاج بادشاہ ہیں۔انھوں نے کہا کی بجلی و سوئی گیس کے بلوں کی وجہ سے عوام کا جینا دو بھر ہو گیا کیونکہ اتنی کسی کی آ مدن نہیں ہے جتنا ان کو بل آ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور عوام اب موجودہ حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے پوری طرح تیار ہو چکی ہے اور کسی وقت بھی حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا بگل بج سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…