عمران خان اور ویرات کوہلی میں کانٹے دار مقابلہ آئی سی سی کے ٹویٹر پول میں وزیراعظم عمران خان دنیائے کرکٹ کےبہترین کپتان قرار

13  جنوری‬‮  2021

دبئی (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے پول میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کرکٹرعمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت لیا ہے۔عمران خان کو سینتالیس اعشاریہ تین ووٹ ملے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھیالیس اعشاریہ دو ووٹ لے کر

دوسرے نمبر پر رہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گزشتہ روز یٹ کی جس میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا بالنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دیے ہیں ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان تھے۔آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کریں ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد نے کہا کہ خوشی کی بات ہے آئی سی سی پول میں عمران خان بہترین کپتان کا مقابلہ جیت گئے۔عمران خان ہمیشہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ عمران خان نے مشکل حالات میں بھی کبھی ٹیم کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔ عمران خان کھلاڑیوں کو ہار کے خوف سے نکالتے اور کہا کرتے تھے گھبرانا نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…