اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا، پی آئی اے نے صرف ایک مسافر کے ساتھ بین الاقوامی پرواز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی خصوصی پرواز سے صرف ایک مسافر کو مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچا کر منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی خصوصی چارٹر فلائٹ پی کے 9702 کے ذریعے صرف ایک مسافر برطانیہ سے اسلام آباد پہنچا۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ

سول ایوی ایش اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے سفری پابندی کی وجہ سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں صرف ایک مسافر کو وطن واپس آنے کی اجازت ملی تھی۔ سی اے اے کی جانب سے عبدالرزاق کو کورونا وائرس کے لازمی ٹیسٹ کے تحت اجازت دی گئی تھی۔تاہم پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ پی کے 9702 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے والے عبدالرزاق چوہدری کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات سے ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 371 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے بتایا کہ مانچسٹر سے پاکستان آنے والے طیارے کا قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہہ ہائی فلائی کا چارٹر طیارہ فیری فلائٹ کے طور پر پاکستان کے لیے پلان تھا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارے میں سوار مسافر کو حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برطانیہ سے واپس آنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مانچسٹر سے اسلام آباد واپس آنے والے عبدالرزاق میت کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ سے آنے والی واپسی کی پرواز پر 272 مسافر روانہ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…