اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق کہا ہے کہ خواجہ آصف معصومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے خواجہ آصف کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں
خواجہ آصف کے ڈکلیئرڈ اثاثہ جات 12 ملین روپے تھے، 5 سال میں اثاثے بڑھ کر120 ملین روپے تک کیسے پہنچے؟ رسیدیں دینی ہوں گی، خواجہ آصف نے 5 سال میں 110 ملین روپے کی جائدادیں خریدیں۔شہبازگل نے کہا کہ (ن )لیگ دورحکومت میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں میں 10 گنا اضافہ ہوا، کرپشن، منی لانڈرنگ، غیرقانونی اثاثے بنانے کے علاوہ آل شریف، درباریوں نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے غریب ملازمین کے نام جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے منی لانڈرنگ کی، ذاتی ملازم طارق میر کے نام جعلی کمپنی بنا کر کالا دھن سفید کیا گیا۔شہبازگل نے کہا کہ خواجہ آصف وزیرخارجہ، دفاع جیسے حساس عہدوں پر رہتے ہوئے اقامے پر نوکر بھی تھے، وفاقی وزیر ہو کر اقامہ ملازمت پر شرمندگی کے بجائیمالی جرائم کاجواز بنایا جا رہا ہے۔ٍ