آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : مولانا فضل الرحمان کے چوکیدار کانیب سوالنامہ وصول کرنے سے انکار

30  دسمبر‬‮  2020

ڈیرہ اسماعیل خان( آ ن لائن )قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ان کے اثاثوں کے حوالے سے بھیجا گیا سوالنامہ متعلقہ ڈاکخانہ کی جانب سے انہیں اب تک نہیں پہنچایا کیونکہ وہ دو بار اپنی رہائش گاہ پر دستیاب نہیں تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مولانا کے اثاثوں سے متعلق جاری تحقیقات سے متعلق اثاثوں کا

پروفارما سمیت سوالنامے کو کچھ دن پہلے نیب نے مقامی پولیس کے بجائے رجسٹرڈ میل کے ذریعے بھیجا تھا۔یہاں شورکوٹ پوسٹ آفس کے عملے نے 22 اور 23 دسمبر کو دو بار سوالنامہ پہنچانے کی کوشش کی لیکن مولانا کی رہائش گاہ کے دروازے پر موجود نوکروں نے انہیں اطلاع دی کہ وہ دستیاب نہیں ہیں اور اسے اپنی طرف سے وصول کرنے سے انکار کردیا۔پوسٹ آفس انچارج نے ڈان کو تصدیق کی کہ عملے نے رجسٹرڈ میل پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ مولانا فضل تک نہیں پہنچ سکے جس کے بعد سوالنامہ واپس پشاور بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب پشاور میں خط کی رجسٹری موجود تھی جسے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کسی کو نہیں دیا جانا چاہیے لہذا ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ نہیں دی جا سکی۔ذرائع نے بتایا کہ نیب خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کو 26 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ بھیجا تھا جس پر انہیں 24 دسمبر تک جواب جمع کروانا تھا۔سوالنامہ ان کی جائیداد اور بعض مشتبہ افراد سے ان کے تعلقات سے متعلق ہے۔احتساب کے ادارے نے مولانا فضل الرحمن سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اور ان کے کنبہ کے افراد سے متعلق اثاثوں کی تفصیلات اور ان کے نام پر یا کسی اور شخص کے ذریعے خریدی گئی املاک کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…