ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے مکر گئے

30  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے اراکین نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کر دیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں لیگی اراکین کے استعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دیدیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی ،انہوں نے انکار کیا اور بتایا کہ یہ استعفے ہمارے نہیں ہیں،دونوں ارکان نے

بتایا کہ یہ استعفے جعلی ہیں،دونوں ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق رائے دونگا۔ اسد قیصر نے کہاکہ استعفوں کافورنزک آڈٹ کے معاملے پر قانونی پہلو کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے۔ صحافی نے سوال کیاکہ اگر مزید استعفیٰ آتے ہیں تو کیا کارروائی کی جائیگی ؟ ۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائیگا۔کے علاوہ ن لیگی ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو استعفیٰ بھجوانے والے دو اراکین مرتضی جاوبد عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی واپسی کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ہے ۔قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد اپنے استعفے واپس لینا چاہتے ہیں تاہم یہ زبانی نہیں ہوگا ہم نے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ استعفوں کی واپسی کیلئے سپیکر کے نام ہی تحریری درخواست دیں ورنہ یہ استعفے واپس نہیں ہونگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے قاعدہ 43کے تحت استعفوں کی منظوری کا عمل مکمل کیا جائیگا اور اسی کے تحت دونوں اراکین کو سات دن کے اندر سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو پھر ان کے استعفے منظور تصور ہونگے لیکن اگر وہ استعفے واپس لینا چاہتے ہیںتو پھرانہیں اس کیلئے تحریری طورپر درخواست دینا ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اراکین کے استعفے سپیکر آفس کو باضابطہ موصول ہوئے جس کا تمام ریکارڈ بھی موجود ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ استعفوں کے اندر انہوں نے پارٹی قیادت کے حوالے

استعفے کرنے کی بات کی ہے لیکن چونکہ ان استعفوں کا مخاطب سپیکر قومی اسمبلی ہے تو لحاظہ اسی وجہ سے سپیکر نے دونوں کیخلاف کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا اپنے ہی استعفے سے مکر گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سردار اورنگزیب اسپیکر

خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے مکر گئے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابقسردار اورنگزیب نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ دوسری جانب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اسپیکر آفس کو بذریعہ ڈاک ملا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ سردار اورنگزیب کے دستخط کی تصدیق کرائی جائے گی۔اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق سردار اورنگزیب نلوٹھا کو

ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ خود پیش ہوکر استعفیٰ کی تصدیق کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی منظوری کے لیے طلب کرلیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مراسلہ جاری کردیا تھا۔

جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ممبران اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے قبل دونوں ارکان سیکریٹریٹ کو بھی اپنی پیشی کی تاریخ سے آگاہ کریں۔ اس سے قبل اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ‎



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…