اسلم رئیسائی کو گرفتار کرنے کا حکم ‎

30  دسمبر‬‮  2020

کوئٹہ (آن لائن )احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب اللہ داد روشان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمداسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے روبرو سابق وزیراعلیٰ نواب محمداسلم رئیسانی ،

نوابزادہ میر لشکری رئیسانی ودیگر کے خلاف مہرگڑھ کے ورثے کی بحالی کی مد فنڈز میں مبینہ خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے موقع پر عدالت کے جج نے عدم پیشی پر ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی اور ان کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،سماعت کے دوران نوابزادہ میر لشکری رئیسانی اور سابق سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں پیش کی گئی عدالت نے دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی۔بعدازاں عدالت نے سماعت کو ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…