پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے سے کونسا بڑا نقصان ہو گیا ، حیران کن انکشاف

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک شروع کی تو انکی اپنی جماعت کے ٹکڑے ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض فتیانہ کے ہمراہ 90 شاہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کیا۔  معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم بیانیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ استعفے دینے کیلئے جرات اور ہمت چاہئے۔ اسپیکر پارلیمنٹ میں آوازیں لگا رہے ہیں کہ استعفے لائیں اور یہ چھپتے پھر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ راجکماری نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے سینے چھلنی کر دیئے۔بھٹو کو غدار اور بے نظیر کو سیکیورٹی رسک کہنے والی ن لیگی قیادت نے بے نظیر کے مزار پر حاضری دے کر اپنے ہی بیانیہ کی نفی کی۔ آصف زرداری کی تقریر سے قبل شیر کے شکاری کے نغمہ لگا کر خصوصی پیغام دیا گیا۔ زرداری نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان دو سیاسی نو مولودوں کے ساتھ گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں۔ مولانا ہمیشہ خواتین کو کسی بھی قسم کا سیاسی رول دینے کے مخالف رہے اور آج اقتدار کے حصول کیلئے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہونا اعزاز سمجھتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اقتدار وراثت کی طرح منتقل کیا جاتا ہے۔ جعلی راجکماری دائیں بائیں کنیزوں کا جھرمٹ لگالیتی ہیں جوبے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے سر ہلاتی رہتی ہیں۔ یہ لوگ حکومت گرانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دیتے تھک جائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ مریم نواز اداروں کو متنازعہ بنا کر جمہوریت پر خودکش حملے کر رہی ہیں۔ حکومت کہیں نہیں جائے گی بلکہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کا محور اور مرکز عوام ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں پی ڈی ایم کا ٹولہ روڑے اٹکا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…