جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہےہیں خواجہ آصف کی گرفتاری پر نوازشریف کا شدید ردعمل 

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے  کہا  ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں نوازشریف نے خواجہ آصف کی نیب  کے ہاتھوں گرفتاری پر  ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بھونڈی حرکتوں سے حکومتی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن ان حرکتوں سے

یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں۔  دوسری جانب  نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو گرفتار نہیں انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا   سے گفتگو   میں    خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خواجہ آصف نے مجھے بتایاکہ انہیں کسی نے بلایااورکہانواز شریف کوچھوڑدیں۔ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ خواجہ آصف نے انہیں کہا میں ہرطرح کے رد عمل کیلئے تیار ہوں آپ کوجوکرنا ہے کریں۔ خواجہ آصف سے یہ باتیں کس نے کہیں وہ نام ان کی امانت ہے،ابھی نہیں بتاناچاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں جار ہے تھے کہ نیب نے گرفتار کر لیا ہے ۔ خواجہ آصف کی گرفتاری پر پی ڈی ایم ردعمل دے گی۔ شکست کے خوف کوسامنے ر کھ کرفیصلے کیے جارہے ہیں۔ خواجہ آصف کو گرفتار کر کے ہمیں دھمکانا چاہتے ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ سب ڈرنے والے نہیں ہیں یہ ظلم سہہ کر آئے ہیں۔ کہ کس قسم  کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں  میں پڑے ہوئے ہیں ۔اب پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ خواجہ آصف کوچھوڑناپڑیگاورنہ ردعمل بہت سخت آئے گا۔اس مرتبہ بیان بازی سے کام نہیں چلے گا،فیصلہ ہوگااوراس پرعملدرآمد ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ان کی

حکومت کو گھر لے جانے میں جلدی کریں گے۔ عمران خان کوجاناہوگا،یہ ہتھکنڈے روک نہیں سکیں گے،جلدی جاناہوگا۔ ہمیں یہ پیغام ملا ہے کہ حکومت بری طرح ڈر گئی ہے۔ میں عدلیہ سے کہوں گی کہ قوم کی نظریں آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں عدلیہ یہ آبزرویشن دیچکاہے،آپ کوآبزرویشن تک نہیں رہنا چاہیے قوم کوانصاف دینا عدلیہ کی ذمے داری ہے۔ مریم نواز نے  کہا کہ نیب عمران خان کا آلہٰ کاربن

کربغیر کسی کیس کے لوگوں کوگھروں سے اٹھالیتاہے۔ نیب کو آٹا چور، ایل این جی چور کیوں نظر نہیں آرہے ہیں۔ نیب کو چینی چور ، بلین ٹرین چور کیوں نظر نہیں آرہے ہیں ؟۔ اتنی بڑی بڑی چیزیں نیب کو نظر نہیں آتیں، نیب اندھی ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کوبلانے کی حکومت کی کیاحیثیت ہے۔جب نوازشریف کاعلاج مکمل ہوگا

وہ واپس آئیں گے۔ ہم نے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا، ان کی صحتیبابی سے ان کی واپسی مشروط تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کیاستعفے میرے پاس آچکے ہیں۔ صرف ایک رکن کا استعفیٰ نہیں لیا کیونکہ وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔ یہ ذرائع سے خبر پیپلز پارٹی نہیں کوئی اور ریلیز کرتا ہے۔ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ فضل الرحمان بیان بازی نہیں کررہے بلکہ ان کے پارٹی کے کچھ لوگ شرارت کررہے ہیں



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…