بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کی وردی میں ملبوس 4افراد نے میاں بیوی کو ہتھکڑیاں لگا کر پورا گھر لوٹ کر لے گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تھانہ کورال کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس 4افراد نے  چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہری کے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو زدوکوب کرتے ہوئے ہتھکڑیاں لگا کر 50ہزار روپے نقدی چھین لی  اور دھمکی دی کہ اگر اس حوالے سے کسی قسم کی بھی شکایت کی تو سنگین مقدمات میں پھنسا دیں گے۔شہری نے تھانہ کورال میں ملزمان کے

خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال میں نذیر احمد ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر205کے رہائشی نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ میں اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں۔گزشتہ رات9بجے میں اپنے گھر صنم ٹاؤن میں موجود تھا کہ4 افراد دروازہ توڑ کر گھر میں گھس آئے اور آتے ہی مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کہا کہ میرا نام ندیم ہے اور میں راولپنڈی پولیس میں اے ایس آئی ہوں اور میرے ساتھ تھانہ کورال پولیس بھی موجود ہے۔درخواست کے مطابق ان چار افراد میں سے 2افراد باوردی تھے جو اسلام آباد پولیس کے ملازم تھے،جن میں ایک کانام باسط بٹ حوالدار تھا اور دوسرا داڑھی والا کانسٹیبل تھا۔انہوں نے مجھے اور میری بیوی کو ہتھکڑیاں لگا کر کھنہ پل کے قریب لے گئے اور 50ہزار روپے نقدی چھین کر ہمیں چھوڑ دیا اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کسی سے شکایت کی تو تمہیں سنگین مقدمات میں پھنسا کر تمہارے خلاف 9Cکا پرچہ کروا دیں گے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اپیل کی ہے کہ ان تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…