اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

خواجہ آصف کا گرفتاری کے بعد طبی معائنہ ڈاکٹروں نے سفر کیلئے مکمل فٹ قرار دیدیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا ڈاکٹروں نے طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں سفر کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔نیب نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو نیب لاہور کی جانب سے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے

کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ منگل کو نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری کے وارنٹ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے جاری کئے گئے اور ملزم کو (آج) بدھ کواحتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا،ملزم کیخلاف نیب قانون این اے او 1999 کی شق (v) اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی سیکشن (3) کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ آصف نے مبینہ طور پر اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے جبکہ اثاثہ جات کی نوعیت، زرائع اور منتقلی کو بھی چھپایا،ملزم خواجہ آصف نے 1991 میں بطور سینیٹر عہدہ سنبھالا جو بعد ازاں مختلف ادوار میں وفاقی وزیر اور ایم این اے بھی رہے۔عوامی عہدہ رکھنے سے قبل 1991 میں انکے مجموعی اثاثہ خات 51 لاکھ روپے پر مشتمل تھے تاہم 2018 تک مختلف عہدوں پر رہنے کے بعد انکے اثاثہ جات 221 ملین تک پہنچ گئے جو انکی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ آصف نے یو اے ای کی ایک فرم بنام M/S IMECO میں ملازمت سے 13 کروڑ روپے حاصل کرنیکا دعوی کیا تاہم دوران تفتیش وہ بطور تنخواہ اس رقم کے حصول کا کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے۔نیب کے مطابق اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے جعلی زرائع آمدن سے اپنی حاصل شدہ رقم کو ثابت کرنا چاہا۔نیب کے مطابق ملزم خواجہ آصف اپنے

ملازم طارق میر کے نام پہ ایک بے نامی کمپنی ” طارق میر اینڈ کمپنی” بھی چلا رہے ہیں جسکے بینک اکائونٹ میں 40 کروڑ کی خطیر رقم جمع کروائی گئی اگرچہ اس رقم کے کوئی خاطر خواہ زرائع بھی ثابت نہ کئے ۔نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ آصف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں بھی زیر سماعت رہا،جہاں قرار دیا گیا کہ ملزم خواجہ آصف کے

پبلک آفس رکھنے اور پرائیویٹ نوکری میں کوئی قانونی قدغن نہیں جبکہ نیب انکوائری کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا خواجہ آصف کی ظاہر کردہ بیرونی آمدن آیا درست ہے یا نہیں۔نیب لاہور کے مطابق انکوائری میں ظاہر ہوا کہ مبینہ بیرون ملک ملازمت کے دورانیہ میں ملزم خواجہ آصف پاکستان میں ہی تھے جبکہ بیرون ملک ملازمت کے کاغزات محض جعلی زرائع آمدن بتانے کیلئے

ہی ظاہر کئے گئے۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ آصف بیرون ملک ملازمت سے حاصل آمدن کا کوئی کاغذی ثبوت بھی فراہم نہ کر سکے۔نیب حکام (آج) بدھ کوملزم خواجہ آصف کو احتساب عدالت اسلام آباد کے روبرو پیش کرینگے تاکہ انہیں ٹرانسٹ ریمانڈ کے حصول کے بعد لاہور منتقل کیا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…