منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں، مریم نوازکا انتباہ ‎

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو چھوڑنے سے انکار پر خواجہ آصف کو نیب نے اغواء کرلیا ہے ، خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں ،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ،پی ڈی ایم ایسا رد عمل دے گی خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا ،قوم کی نظریں عدلہ پر ہیں ، عدلیہ کو معاملے پر چپ نہیں رہناچاہیے،

کس قسم کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ابھی پار ٹی کا اجلاس چل رہا خواجہ آصف بھی شریک تھے،خواجہ آصف ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں جار ہے تھے کہ نیب نے گرفتار کر لیا ہے،خواجہ آصف کو نیب نے اغوا کیا ہے؟ مریم نواز نے کہاکہ شکست کے خوف سامنے رکھ کر یہ فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف نے مجھے دو باتیں بتائیں ،خواجہ آصف کو کسی نے اپنے پاس بلایا اور کہا کہ نواز شریف کو چھوڑ دیں ،خواجہ آصف نے نواز شریف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو کہا گیا کہ اگر نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے تو پھر نتائج کے لیے تیار رہے،خواجہ آصف کی یہ گرفتاری نہیں اغوا کیا گیا ہے،میں عدلیہ سے ضرور کہوں گی کہ قوم آپ پر نظریں لگائی بیٹھی ہے،عدلیہ کو اس پر چپ نہیں رہنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کس قسم کی جمہوریت ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کتنے عرصے سے جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں ،اب پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے آپ میں مرغوب کرنا چا رہے ہیں لیکن ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ،پی ڈی ایم اس پر رد عمل دے گی،اور ردعمل ایسا ہو گا کہ خواجہ آصف کو اپ کو چھوڑنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک بلاول بھٹو یا پیپلزپارٹی کی طرف کوئی بیان نہیں آتا میں اس انکو سی ای سی پر کوئی رد عمل نہیں دوں گی۔ انہوںنے کہاکہ نیب کو دیگر حکومت کے سیکنڈل نظر نہیں آتے۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو فوری چھوڑیں ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تمام ممبران کے استعفے مجھے مل چکے ہیں، میرے ساتھ موجود لوگ ظلم اور ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،میرے پاس پنجاب اسمبلی کے160 میں 149 استعفے آچکے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…