جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق نیب نے

خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹس گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخطوں سے جاری ہوئے اور انہیں نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی میں خواجہ آصف کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور آج صبح احتساب عدالت اسلام آباد سے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو کی جانب سے متعدد بار خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز میں طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…