جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کی منظوری دیدی، نئی نوکریوںکیلئے زبردست فیصلہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اہم منصوبے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق 70 ارب کی لاگت کے منصوبے سے ملک بھر میں نئی نوکریاں دی جائیں گی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان کو

نئی نوکریوں کے منصوبے میں وفاقی حکومت نصف لاگت کی گرانٹ دے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تعلیم، صحت، معیار زندگی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی انفراسٹرکچر کی بہتری کے شعبوں میں نوکریاں دی جائیں گی، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں منصوبے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔پنجاب میں 15 ارب 52 کروڑ کی لاگت سے کورونا کے باعث بیروزگاری، اجرتوں میں کمی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جائے گا۔ 15 ارب 20 کروڑ روپے میں سے وفاقی حکومت نصف رقم 7 ارب 76 کروڑ فراہم کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے تمام سفارشات مرتب کر لیں اور محکمہ بلدیات، محکمہ ہائوسنگ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور تعلیم و صحت کے محکموں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس پر عملدرآمد بھی شروع کرنے کے لئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پانچ روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گا اور عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…