اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آصف زرداری ن لیگ سے بڑی چالاکی کیساتھ بدلے لے رہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں، مریم کی موجودگی میں ‘شیر کا شکاری زرداری،
کے نعرے واضح ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسوں میں نواز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی، سٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دے دیئے، عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے۔