کورونا کی نئی قسم ، پاکستان نے برطانیہ کیلئے پروازوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی

29  دسمبر‬‮  2020

کراچی ( آن لائن ) پاکستان نے برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے انکشاف اور دوسری خطرناک لہر کے باعث پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کردی۔ اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی طرف سے

ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 4 جنوری تک کی توسیع کردی گئی ہے جو کہ ابتدائی طور پر 29 دسمبر تک عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں اب اس پابندی میں میں اب 4 جنوری 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے تاہم 4 جنوری کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اس حوالے سے کسی بھی قسم کا مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب یورپیئن یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار کردیا ، میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ایوی ایشن ادارے یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت سے انکار کر دیا ، پی آئی اے کی طرف سے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت طلب کیے جانے کے جواب میں یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کا خط موصول ہوگیا۔جس میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کو مزید 3 ماہ کے لیے توسیع دی جارہی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ تک نظر ثانی نہیں کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…