اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دھرنے اور سندھ حکومت ختم کرنے کے معاملہ پر تحفظات ہیں، قومی اسمبلی کے استعفوں اور لانگ مارچ سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، ہوسکتا ہے ہم پیپلز پارٹی کو
دوچار قدم آگے لے آئیں یا ان کے موقف کے ساتھ مفاہمت کریں،پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے متحرک، متفق اور پرعزم ہے، پی ٹی آئی میں علی محمد خان، شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک، شفقت محمود اور فواد چوہدری ہمیشہ متوازن بات کرتے ہیں، وزیراعظم ان کے بجائے مراد سعید اور فیصل واوڈا جیسے لوگوں کی بات سنتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے پارلیمان میں نیب اصلاحات مسودے پر غلط بات کر کے ہمارے درمیان اخلاقی بیریئر توڑ دیا، شاہ محمود قریشی نے مجھ سے رازداری میں کہا کہ ہم سب اصلاحات کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ پاگل نہیں مان رہا۔