پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

24  دسمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمرکوٹ،سانگھڑ اورملیرمیں ضمنی انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔پی ایس 52 عمرکوٹ ٹو سے علی مردان شاہ کے صاحبزادے امیر علی شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔پی ایس 43 سانگھڑ تھری سے جام مدد علی کے بھائی جام شبیر علی پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی ایس 88 ملیر ٹو سے مرتضی بلوچ کے صاحبزادے یوسف بلوچ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

موضوعات: