جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

حکومت سے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک اور مہلک ہے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ

کورونا وائرس جانوروں کیساتھ تغیر پزیر ہونے کی وجہ سے زیادہ خطرناک و جان لیوا شکل اختیار کرچکاہے،سپین پہلے ہی مارچ تک ایمرجنسی نافذ کرچکا ہے اور یوروپی ممالک آپس میں نقل و حرکت پر پابندی لگا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے ہیں جسکی وجہ سے صورتحال سنگین ہوسکتی ہے، میں نے سینیٹ میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نومبر سے فروری تک زیادہ خطرناک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں روز مرہ اموات اور مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، افسوس کہ ہماری طبی سہولیات اور عملہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہت ناکافی ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ یہ بات تشویشناک ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن تیسرے مزید خطرناک اور مہلک حملے کا اعلان کیا ہے، کیا ہمارے صحت کے ادارے دوسرے و تیسرے لہر کی تباہ کن صورتحال کے لئے تیار ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے مزید معاشی بحران برداشت کرنا مشکل ہوگا، حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ عوام کو ویکسین مفت فراہم کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…