اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) کرونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر خیبر پختونخواہ کی حکومت نے دینی مدارس میں سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی
این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے ، صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت کے پی میں مدارس میں سرگرمیوں پرپابندی عائدکی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے ملک میں کورونا کی دوسری لہر اور پازیٹو کیسز میں نمایاں اضافے اور نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں صوبے بھر میں دینی مدارس میں درس وتدریس سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔