آئندہ سال حج عوام کیلئے خواب بن جائے گا ، حکومت نے زیادہ اخراجات کا عندیہ دے دیا

20  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ایس اوپیز کی وجہ سے اس بار حج مہنگا ہوگا،حجاج کرام کیلیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عازمین حج کو سبسڈی کے متبادل سہولیات دے رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2021 کے حوالے سے فریقین سے مشاورت جاری ہے۔ حجاج کرام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ گزشتہ سال سامنے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حج مہنگا ہوگا لیکن حکومت عازمین حج کیلئے سبسڈی کے متبادل سہولیات دیرہی ہے۔ کوشش کریں گے کم سے کم اخراجات میں حج کرایا جاسکے۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے31جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے لیکن سال نہیں بتایاہے۔ دھرنادیناآسان کام نہیں،عمران خان کا اس میں وسیع تجربہ ہے۔ کرائے کے لوگ جنوری کی یخ بستہ راتوں میں اسلام آباد میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مولانافضل الرحمان کیسیاسی موقف سیاختلاف ہے۔ فضل الرحمان جن لوگوں کو لیڈ کررہے ہیں وہ انکے منصب، شان کیخلاف ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…