پی ڈی ایم موقف زمین بوس، استعفوں کا فیصلہ واپس لینے پر غور شروع

20  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)پی ڈی ایم نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لینے پر غور شروع کر دیا ہے،اپوزیشن کے مستعفی ہونے کی صورت میں حکومت سینٹ الیکشن میں دوتہائی اکثریت لینے میں کامیاب ہو جائیگی،سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے پی ڈی ایم کا موقف زمین بوس،اسمبلیاں جعلی،سیلیکٹر اور سیلکٹیڈکے نعرے اپنی موت مر

جائیں گے،پی ڈی ایم ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جنہوں نے ایک ماہ قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی اور انہو ں نے اس سلسلہ میں ارکان اسمبلی سے استعفیٰ لینا بھی شروع کر دیے ہیں،دوسری جانب حکومت کی جانب سے بار بار یہ کہنا کہ اپوزیشن جلدی مستعفی ہو اور وہ ان سیٹوں پرضمنی الیکشن کرانے کو تیار ہیں تو اس پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ سمیت دیگر نو سیاسی جماعتوں نے قانونی ماہرین سے بات چیت کی تو انہیں بتایا گیا کہ انکے مستعفی ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،اور سینٹ الیکشن میں جہا ں پاکستان تحریک انصٖا ف کو 13سیٹیں ملنا تھیں اور سادہ اکثریت سے برتری ہونا ہے وہاں وہ 45سیٹیں لیکر دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گی اور پی ڈی ایم کا حدف بھی پورا نہ ہو سکے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اب اپنے بیانیے کے درمیان بھی پھنس چکی ہے کہ اگر وہ موجودہ اسمبلیوں سے سینٹ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو پھر جو انہو ں نے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیاں اور سلکٹیڈ حکومت ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ زیر زمین اپنی موت مر جائے گا،پی ڈی ایم کی ایک بڑی جماعت مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کسی صورت اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دے گی اور سینٹ الیکشن میں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے گی انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ حکومت کا کچھ نہ بگڑے گا بلکہ وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑا ماریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…