پشاور(این این آئی) بی آر ٹی اسٹیشن پر مسافر اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ویڈیو میں ماسک کے بغیر آنے والے شہری کو روکنے پر شہری آپے سے باہر ہو گیا۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نے سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھا پائی کی۔ بی آرٹی اسٹیشن میں ماسک کے بغیر داخل ہونے کی ممانعت ہے۔شہری کو بغیر ماسک داخل ہونے سے منع کرنے پر تکرار شروع ہوئی
جس کا نتیجہ ہاتھا پائی کی صورت میں نکلا۔گارڈنے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی۔ مسافر لڑکے نے سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی۔موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن معاملہ یہاں نہیں رکا۔ ایف آئی آر کے مطابق ہاتھا پائی کے بعد نوجوان اپنے رشتہ داروں کو بھی لے آیا تھا۔پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ کے ساتھ لڑنے والانوجوان اور ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ گرفتاری بی آرٹی سیکیورٹی گارڈ کی درخواست پر کی گئی۔ترجمان بی آر ٹی نے اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافر قابل احترام ہیں مگر ادارے کے قوائد و ضوابط کی پابندی کریں۔لڑنے والا نوجوان کاکہناتھا کہ بی آر ٹی انتظامیہ کی جانب سے غلط بیانی کی گئی ہے،میرے پاس ماسک نہیں تھا جب ماسک لینے گیا واپس آکر ماسک پہنا تواس دوران سیکورٹی گارڈ نے بدتیمزی کرکے گالی دی،جس کے بعد لڑائی ہوئی۔