اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شب لاہور ڈیفنس فیز فائیو میں نہایت ہی حیران کن واقعہ پیش آیاہے جہاں ایک نوجوان لڑکی نے پولیس اہلکار پر تھپڑوں اور گالیوں کی بارش کر دی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس
میں ایک نوجوان لڑکی جو کہ گلابی رنگ کے ٹاپ اور نیلے رنگ کی جینز کی پینٹ میں ملبوس ہے مسلسل پولیس اہلکاروں پر چڑھائی کرتی دکھائی دیتی ہے ۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں واقع ایک نجی کافی شاپ کے باہر گزشتہ رات پیش آیا ۔ پولیس اہلکاروں کا موقف ہے کہ گاڑی میں بیٹھے لڑکا اور لڑکی شراب پی رہے تھے اور جب پولیس اہلکاروں نے چھان بین کیلئے روکا تو لڑکی آپے سے باہر ہو گئی ۔گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد اے ایس آئی محمود احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کر لیاگیاہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔، دوسری جانب ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیے لیاہے اور رپورٹ طلب کر لی ۔
شراب کے نشے میں دھت لڑکی کی پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ
لڑکی اور اس کے دوست کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی
فوٹیج میں لڑکی کو پولیس اہلکار کو گالم گلوچ کرتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے
پولیس اہلکاروں کےساتھ گاڑی کو روکنے پر لڑکا لڑکی بدتمیزی پر اتر آئے، https://t.co/DBmeuCl06s— ?? ?????? ???? ™? (@Awanlot) December 20, 2020