اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے۔بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی ہے اور ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد بس سروس دوبارہ چل پڑے گی۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت چلائی گئی بس سروس میں مسائل کوئی نئی بات نہیں ہیں۔اس سے قبل بھی ایک بس چلتے چلتے رک گئی تھی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا تھا۔بس میں کلچ کا مسئلہ آیا تھا جسے جلد ہی درست کر لیا گیا۔