اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج اور عوامی شخصیات کے خلاف ٹوئٹر پر مہم چلانے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے تکنیکی سامان بھی برآمد کرلیا ہے، جسے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز پر میڈیا مہم چلانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔
ایف آئی اے لاہور کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پاک آرمی، خاتون اول بشریٰ بی بی اورن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلائی تھی۔قانون کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاق مقدمہ درج کر لئے گئے ہیں اور پورے نیٹ ورک کا پتہ لگانے اور اس نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔