بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں بہت جلد گاڑیاں سستی ہو جائیں گی، نئی پالیسی کی منظوری کے بعد عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای سی سی نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں بہت جلد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے

ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو گی، لاہور اور کراچی جیسے شہروں کے ماحول کیلیے یہ الیکٹرک وہیکل پالیسی اہم ہے۔ انہوں نے کہا شہروں میں 35 فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کی وجہ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای سی سی نے موبائل مینوفیچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے، موبائل فون بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں بہت جلد پاکستان میں آپریشن شروع کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈ اِن پاکستان کی مہم میں یہ بڑی کامیابیاں ہیں، بہت جلد ہم اپنی الیکٹرک گاڑیاں اور موبائل فونز بنا رہے ہوں گے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اب اپنے وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں، جلد ایکسرے اور ڈائلیسز مشینیں بھی بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…