پی ڈی ایم اے کے جلسے میں 70سے 80ہزار لوگ تھے  نبیل گبول کا دعویٰ

15  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ مینارِ پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں 70 سے 80 ہزار لوگ تھے اگر جلسہ گاہ بڑی ہوتی توزیادہ لوگ آتے۔ایک انٹرویو میں نبیل گبول نے کہا کہ جلسہ گاہ کی حدود بڑھائی جاتی تو باہر اور پیچھے کھڑے لوگ بھی آجاتے ہم نے خود کہا تھا جو لوگ کورونا سے ڈرتے ہیں وہ جلسے میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے میڈیا کی مجبوری دیکھی جس پر بہت رحم آ رہا ہے، میڈیا نے دوپہر 2 بجے سے کہنا شروع کردیاجلسہ ناکام ہے، میڈیاکہتاہے جلسے میں عوام نہیں تھے، جلسہ ختم ہونے کے بعدلوگ کرسیاں لیکرجارہے تھے۔نبیل گبول کے بیان پر جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقائق کچھ اور ہیں اور نبیل گبول کچھ اور بتا رہے ہیں، کٹہرے میں کھڑا کرنے پر نبیل گبول پرترس آرہاہے، کنٹرول روم سے گزشتہ روز پی ڈی ایم کی ہر ایک ادا کودیکھا، کارکنان کی ریلیاں سب کچھ ہم نیکل دیکھا، کوئی بھی ایونٹ کرتے ہیں تو اس کا ٹارگٹ سیٹ کرتے ہیں، کہا گیا تھا 13دسمبرجلسے میں حکمت عملی کااعلان کیاجائیگا، جلسے جلوسوں یاپی ڈی ایم کے علامیے جیسے سے حکومتیں گئی ہیں؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جلسہ جاتی امرا میں بسنے والوں کے خلاف ڈاؤناخواب ہے ہمیں بھی توقع نہیں تھی اپنے گھرسے (ن) لیگ کاناکامی کاسامناہوگا،مریم نواز نے گھر گھرجا کر لوگوں کودعوت نامے دیئے ایک ایم این اے ہزار افراد بھی لے آتا تو 60 ہزار آسکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…