اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سمیت تمام اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے استعفے جمع کروا دیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے تحریک کے دوسرے مرحلے میں استعفوں کے اعلان کے بعد سے
اپوزیشن جماعتوں کا اپنے قائدین کے پاس استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کے استعفے بلاول ہائو س میں جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفے جمع کرائیں گے، پی پی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہوہ اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، ارکان سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیںگے، پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔