منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

آر پار کی بجائے کشتی منجدھار میں پھنس گئی ، عوام کی کتنی تعداد نے جلسے میں شرکت کی ، حیران کن انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی گیارہ سیاسی جماعتیں مل کر مینار پاکستان کے 25فیصد حصے کو نہیں بھر سکیں، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کا نتیجہ کچھ نہیں نکلنا ، وزیراعظم کو گھر بھیجنے والوں کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو

گھر بھیجنے والی گیارہ پارٹیوں کی یہ حالت ہےکہ وہ مینار پاکستان کے 25فیصد حصہ بھی عوام سے نہ بھر سکیں ۔ انہوں نے جلسے کو تاریخ کا سب سے چھوٹا جلسہ قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کا خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوچکی ہیں،جلسےدہشتگردوں کاآسان ہدف ہوتےہیں ۔ قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پاکستان ڈیمو کریٹ جلسے کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے جلسے کے بعداپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ، ان کے جلسوںسے وزیراعظم کہیں نہیں جارہے، بلکہ یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرتے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسیجنازے کو کوئی کندھا دینے کو بھی تیار نہ ہو گا۔اتوار کے روز پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ آج کا دن عوام کے محافظوں اورعوام دشمنوں میں فرق جاننے کا دن ہے۔حکومت دن رات شہریوں کو کورونا سے بچانے کے لیے مصروف عمل ہے لیکن پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا ٹولہ جلسے کی آڑ میں عوام کو کورونا کی دلدل میں دھکیلنے پر بضد ہے۔‎

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…