اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جارہا ہے جس کیلئے کارکنوں کی تعداد پہنچنا شروع ہو چکی ہے تاہم اس موقع پر کارکنوں کے لہو کے جوش کو بڑھانے کیلئے سائونڈ سسٹم کی ذمہ داریاں ڈی جے کرن بٹ کے سپر دکی گئی ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جے کرن بٹ کا کہناہے کہ ہم کاروباری لوگ ہیں
اور ہم کاروبار ہی کر رہے ہیں ، ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، یہ بکنگ دو ماہ قبل کی گئی تھی ، کورونا وائرس کے باعث کاروبار کے پہلے ہی بہت برے حالات ہیں ، ہم نے اپنے گھر کو چلانا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہم پورے پاکستان میں کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کو بھی غلط قرار دیا ۔