پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ  کے دھکوں سے ن لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق گملوں پر جاگریں

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)مریم نواز کی ایاز صادق کے گھر آمد کے دوران گیٹ پر کارکنوں میں دھکم پیل ہو گئی ۔ سیکیورٹی گارڈ کے دھکا لگنے سے لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق سمیت متعدد کارکن گر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مہمانوں کیلئے کھانے کا بندوبست کیا گیا تھا ، مریم نواز شریف ان کے گھر پہنچی تو

اس دوران کارکنان میں دھکم پیل شروع ہو گئی ، مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈ شکور نے کارکنان کو دھکے دے کر پیچھے کرنا شروع کر دیا اس دوران (ن) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق دھکا لگنے سے گملوں پر جا گریں ۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔ مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی اپیل کی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…