جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

’’ملک کے ان حصوں میں3 سے4فٹ برف پڑ گئی ‘‘ محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ملکہ کوہسار مری، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ملک کے بالائی علاقں ایبٹ آباد، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ان علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ سرن ویلی میں بھی برف باری نے مناظر کا روپ بدل دیا ہے۔سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان ویلی میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ ، شانگلہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع شگر اور گردونواح میں رواں موسم کی تیسری برف باری ہوئی۔ آزاد کشمیر میں وادی لیپا میں رات سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ گلیات میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا ہے کہ سیاح دوران برف باری غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ پھسلن کے باعث سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاح دوران سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔ سیاح صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…