بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے میرٹ بیسڈ پروگرامز کی میرٹ لسٹیں جاری کردی

datetime 9  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آ ن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء میں پیش کئے گئے میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلے کے منتخب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں جاری کردی ہیں اور منتخب امیدواروں کو داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک خطوط ارسال کئے گئے ہیں۔

داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 11۔دسمبر مقرر کی گئی ہے۔منتخب امیدوار داخلہ فیس جمع کرانے کے لئے بینک چالان یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔داخلے کے منتظر امیدوار اپنے نام کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ) www.aiou.edu.pk ( پر فراہم کردہ میرٹ لسٹ سے بھی کرسکتے ہیں۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر  میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی ہدایات پر میرٹ لسٹیں مقررہ اہلیت کے مطابق انتہائی شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر  مرتب کی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی منتخب امیدوار کو اب تک خط موصول نہیں ہوا ہو تو انہیں فون نمبر 051-9057422, 051-9250043یا ای میل [email protected]پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ جن پروگرامز کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئیں ہیں ان میں ایم ایس سی )ماس کمیونیکیشن(  ایم ایس سی )پبلک نیوٹریشن(  ایم ایس سی )سسٹینیبل انوائرمنٹل ڈیزائن( ایم اے ٹیفل)ورکشاپ کے ساتھ(اور ایم اے ٹیفل)بغیر ورکشاپ (شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…