بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں کے نام پر اربوں روپے کا غبن کون ،کون ملوث نکلا ، حیر ت انگیز انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے نام پر اربوں کے فراڈ اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دانش اسکولز کی 3 سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ 20-2019جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دانش اسکولز کی 3 سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ 20-2019جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ

دانش اسکولز میں 11ارب 39کروڑ روپے کا فراڈ اور بے ضابطگیوں پائی گئیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے بتایا ہے کہ رپورٹ پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی، ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال اور پیپرارولز کی خلاف ورزی ہوئی، 73 کیسز ایسے پائے گئے جہاں بھی سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں، 73کیسز میں 5ارب 74کروڑ 47لاکھ 82ہزار کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، دانش اسکولز انتظامیہ 51لاکھ روپے کے فراڈ میں بھی ملوث رہی۔اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دانش اسکولز انتظامیہ نے کھانے اور بچوں کو لانے لے جانے کا ٹھیکہ 3گنا بڑھا کردیا، سابق ایم ڈی دانش اسکولز ظہور حسین نے پیپرارولز اور میرٹ کو مد نظر نہ رکھا۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈیلوری ایشوز پر بھی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، دانش اسکولز انتظامیہ کی جانب سے روزمرہ کے اخراجات کاریکارڈ غائب کردیا گیا۔آڈیٹر جنرل نے ملوث افسران کو فوری عہدے سے ہٹاکر کارروائی کی سفارش کردی۔ آڈیٹر کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز کا اندرونی نظام انتہائی کمزور ہے، ریکارڈ کو مرتب ہی نہیں کیا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…