چیئرمین پی ٹی وی اور ایم ڈی میں ٹھن گئی، نعیم بخاری کا اختیارات کا ناجائز استعمال،ذمہ داری وزیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات پر ڈال دی

7  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نعیم بخاری اور ایم ڈی عامر منظور میں ٹھن گئی۔ چیرمین پی ٹی وی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پی ٹی وی کو خسارے سے نکالنے والے 8افسران کاکنٹریکٹ منسوخ کروادیا اور تمام ذمہ داری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین پر ڈال دی۔ذرائع کے مطابق چیرمین پی ٹی وی بورڈ کے پاس کسی قسم کے کوئی انتظامی اختیارات نہیں ہوتے مگر نعیم بخاری نے آتے ہی ایم ڈی پی ٹی وی کے اختیارات میں مداخلت شروع کردی ہے جس پر دونوں میں ٹھن گئی ہے اور جن افسرا ن کو نکالنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے اس حوالے سے ایم ڈی پی ٹی وی کو شدید تحفظات ہیں۔جن افسران کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا آرڈر جاری ہوا ہے ان میں چیف آف مارکیٹنگ سٹرٹیجی خاور اظہر،گیسٹ برانڈ ایمبیسڈر راشد لطیف، چیف ہیومن ریسورس آفیسر محمد طاہر مشتاق، چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز قطرینہ حسین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر ناصر اے نقوی،ایگزیکٹو پروڈیوسر کرنٹ آفئیرز خرم منظور،ہیڈ آف سٹرٹیجی اینڈ کارپوریٹ کمیونیکشن عاصم بیگ اور جی ایم سیکورٹی کرنل (ر) محمد عظیم نیازی شامل ہیں۔ یہ موقف اختیار کیا گیا کہ چونکہ پی ٹی وی مالیاتی خسارے کا شکار ہے اور پہلے ہی 3560ریگولر ملازمین ہیں اس لئے بھاری تنخواہوں پر رکھے گئے کنٹریکٹ ملازمین کی تعداد کم کی جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…