بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وقار ذکا کی کوششیں رنگ لے آئیں خیبر پختونخوا اسمبلی نے کریپٹوکرنسی بل پاس کرلیا‎

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وقار ذکا ایک ایسا نام ہے جو کسی پاکستانی کیلئے تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور بہت سے ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویڈیوزکے ذریعے سامعین کو بنیادی اسلامی معلومات اور ٹیکنالوجی

کے بارے میں وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہتے ہیں،وقار ذکا کو نہ صرف ٹیلی ویژن پر اپنی موجودگی کے لئے جانا جاتا ہے ، بلکہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کیلئے اپنی جدوجہد کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ ذکا نے اپنی سیاسی جماعت ، تحریک ٹیکنالوجی پاکستان کا آغاز کیا ، جو ملک میں تکنیکی انقلاب لانے کا وعدہ کرتی ہے۔وقار ذکا کا سب سے نمایاں اور حالیہ سنگ میل خیبر پختونخواہ اسمبلی ہے جس نے کریپٹو کرینسی بل کا مسودہ پاس کیا۔ ان کی کوششیں رائیگاں نہیں گئیں اور جلد ہی وہ دوسرے صوبوں کو اس پر آمادہ کر کے کریپٹوکرنسی کو قانونی حیثیت دلوانے کی کوشش کرینگے ، جو ملک کی معیشت کے لئے ایک بہت بڑا اثاثہ ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے ہی ، ذکا تبدیلی لانے کے لئے پردے کے پیچھے رہ کر بہت کام کر رہے ہیں۔ذکا نے اس سے قبل اپنے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ، پاکستانی سیاستدان اور سینیٹ آف پاکستان کے ممبر ، میاں عتیق شیخ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وہ واحد سینیٹر

ہیں جواس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور پاکستان میں کریپٹوکرنسی کو قانونی حیثیت دینے میں مدد کررہے ہیں۔وقار ذکا 2014 سے پاکستان میں کریپٹوکرنسی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے کوشاں ہیں جب بٹ کوائن کی قیمت صرف 100 امریکی ڈالر تھی(موجودہ قیمت 1 بٹ کوائن 19352امریکی ڈالر ہے)۔

فی الحال کوئی اصول یا قوانین موجود نہیں ہیں جو کریپٹوکرنسی کو قانونی یا غیر قانونی سمجھ سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگر کسی قسم کو گھوٹالہ ہوتا ہے تو وہ کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے باوجود ، بٹ کوائنز اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کاروبار

کو اب بھی پاکستان میں متنازعہ سمجھا جاتا ہے۔وقار ذکا وہ واحد شخص ہے جو پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید کر رہا ہے۔ ذکا وہ ہے جس نے ان تمام سرکاری اداروں ، یہاں تک کہ وزیر اعظم سے ، پاکستان میں کریپٹوکرنسی کو قانونی حیثیت دینے کی امید سے رابطہ کیا ہے۔ وہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی بنانے کے صرف چند قدم کے قریب ہیں اور وہ دوسرے صوبوں کا بھی دورہ کر کے اس بل کو وہاں سے منظور کروانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…