جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ کے اسٹیج سے ’’ گو نواز گو ‘‘ کا نعرہ لگ گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)مرکزی رہنما افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی، گونواز گو کا نعرہ لگا دیا۔گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن میں افضل کھوکھر مائیک پر نعرے لگوا رہے تھے کہ جوش میں ان کی زبان پھسل گئی اور گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا۔ لیکن اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی انہوں نے فوری اپنی تصحیح کرتے ہوئے گو نیازی گو کا نعرہ لگایا۔

کھوکھر پیلس میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ ن کی خواتین ورکرز بھی موجود تھیں۔ افضل کھوکھر نے پہلے نوازشریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے نام لے کر زندہ باد کے نعرے لگوائے اور بعد ازاں جوش خطابت میں ان کی زبان پھسل گئی۔افضل کھوکھر کو جیسے ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے’وزیراعظم نوازشریف‘ اور’گو نیازی گو‘ کے نعرے لگوانا شروع کر دیئے۔دوسری جانب فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرزکنونشن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تھانہ سرگودھا روڈ میں 2500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم کسی فرد کو نامزد نہیں کیا گیا۔ کریسنٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ن لیگ کے ورکر کنونشن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، لیگی رہنما احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری نے شرکت کی تھی ،ضلع سے تعلق رکھنے والے لیگی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ورکر کنونشن میں شامل تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب وبا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 58 افراد موت کی گہری کھائی میں جا سوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں تین ہزار 308 نئے مریض سامنے آئے ہیں، مہلک وائرس سے 4 لاکھ 16 ہزار 499 شہری متاثر ہو چکے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 126 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں کورونا کے پھیلاو کی وجہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…